دستور المرکبات
 

یاقوتی بارِد
وجہ تسمیہ
یاقوتی اُن دواؤں کو کہتے ہیں جن کی اصل و عمود یاقوت ہوتا ہے۔

افعال و خواص اور محل استعمال
قلب و دماغ اور اعضائے رئہسا کو قوت دیتی ہے۔ خفقان اور وحشت کو دور کرتی ہے۔ حار مزاجوں کے موافق اور مفید ہے۔

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری
مغز تخم کدو شیریں ، مغز تخم تربوز ، مغز تخم خیارین، تخم کاہو۔ ہر ایک ۱۰ گرام ، تخم خرفہ مقشر ۱۵ گرام مروارید ناسفۃ ، صندل سفید، سنبل الطیب ، طباشیرفوفل، صندل سُرخ، ہر ایک ۸ گرام، بسد، کہرباء شمعی، سرطان سوختہ، ہر ایک ۹ گرام یاقوت، زمرُّد سبز ہر ایک ۲ گرام ، آبریشم خام مقرّض، بہمن سُرخ، بہمن سفید، گل گاؤ زباں ، گُل سُرخ، شقاقل مصری، دانۂ ہیل خرد، دارچینی ، ہر ایک ۱۰ گرام ، آملہ منقیٰ ۲۰ گرام ، زعفران ، عنبر، ورق طِلائ، مشک خالص، ہر ایک ڈیڑھ گرام، ورق نقرہ ۸ گرام نبات سفید ۲۰۰ گرام ،آبِ سیبِ شیریں ، آبِ امرود، آبِ بہی شیریں ، شربت فواکہ شیریں ، عرقِ گلاب، شہد خالص، عرقِ صندل، ہر ایک ۷۵ ملی لیٹر حجریات کو عرق گلاب میں بہت باریک مثل سرمہ کے پیسیں اور دیگر ادویہ کا سفوف تیار کر کے عرقیات شربت کو نبات سفید اور شہد کے قوام میں ملائیں اور زعفران ،مشک، عنبر کو کھرل کر کے شاملِ قوام کریں۔

مقدار خوراک
۳ تا ۵ گرام۔

یاقوتی حار
افعال و خواص اور محل استعمال
مقوی اعضائے رئیسہ ، نافع امراضِ بارِدہ موافقِ امزجۂ مبرودین۔

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری
یاقوت ۳ گرام، مروارید ناسفۃ ۵۰ گرام، کہرباء شمعی ۱۵ گرام، مشک خالص ایک گرام لاجورد مغسول ۳ گرام، کندر، نمّام (ایک بوٹی ہے)ہر ایک ۷ گرام، زعفران، عود ، ہر ایک ۹۔۹ گرام، درونج عقربی، اسطوخودوس ہر ایک ۶ گرام، عنبر ۵ گرام ، دار چینی ۱۲ گرام۔پہلے جواہرات کو عرقِ گلاب میں سرمہ کی طرح باریک پیس لیں اور دیگر ادویہ کو کوٹ
چھان کر سفوف کریں۔ پھر ادویہ کو سہ چند شہد یا قند سفید کے قوام میں ملائیں۔ مشک ،عنبر، زعفران کو کھرل کر کے اخیر میں شامل کریں اور استعمال میں لائیں۔

مقدار خوراک
۳ تا ۵ گرام۔

یاقوتی سادہ
افعال و خواص اور محل استعمال
مفرّح و مقوی قلب ہے۔ خفقان وحشت اور مالیخولیا کو مفید ہے۔

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری
یاقوت فادزہرمعدنی عقیق کہرباء شمعی، بسدِ احمر، یشبِ سبز ۴ گرام، ابریشم خام مقرض، صندل سفید(گلاب میں کھرل شدہ )، عود غرقی، برگِ گاؤ زباں ، گل گاؤ زباں ، ساذج ہندی، درونج عقربی، زعفران فرنجمشک، پوست اترج، ہرایک ۳۔۳ گرام، کشنیز خشک، مقشر، گلِ نسرین، بہمن سُرخ، بہمن سفید، دانہ ہیل خرد، لاجورد مغسول، افتیمون، ہر ایک ۷ گرام ، مشک ، عنبر، ہر ایک ۲ گرام، مربیٰ آملہ، مربیٰ ہلیلہ، ہر ایک ۳ عدد شربتِ انار ۷۵ ملی لیٹر ، ورق نقرہ ۱۰ گرام۔ پہلے جواہرات کو عرقِ گلاب میں خوب باریک کھرل کریں ،پھر مربو ّں کی گٹھلی دور کر کے باریک پیسیں اور دوسری دواؤں کا سفوف تیار کر کے سہ چند قند سفید کے قوام میں ملائیں۔ اخیر میں مشک و عنبر کھرل کر کے اور ورقِ نقرہ ملا کر یاقوتی تیار کریں۔

مقدار خوراک
۵ تا ۷ گرام۔

یاقوتی لُولُوی
افعال و خواص اور محل استعمال
مقوی اعضائے رئیسہ و مقوی باہ۔

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری
یاقوت، کہرباء، ہر ایک ۵ گرام مروارید ناسفۃ ، یشب سبز ، ہر ایک ۶ گرام، مرجان ۹ گرام، مغز تخم خرپزہ، مغز تخم خیارین،ہر ایک ۱۸ گرام، شقاقل مصری، ثعلب مصری ، تودری سُرخ، تودری زرد، بہمن سُرخ، بہمن سیاہ، ہر ایک ۱۲ گرام ، ہلیون کباب چینی و دار چینی ہر ایک ۶ گرام۔ اِندر جو شیریں ، بادرنجبویہ، گلِ سُرخ، ہر ایک ۷ گرام، ساذج ہندی ۹ گرام، صندل سفید ۵ گرام، طباشیر ، ورق نقرہ، ہر ایک ۵ گرام ، ورق طِلاء زعفران، ہر ایک ۳ گرام ، آبریشم خام مقرَّض ۲۵ گرام، مربیٰ سیب ۷۵ گرام، شربت انار شیریں ۱۷۵ ملی لرٹر ، عرق گلاب ۵۰۰ ملی لیٹر ، نبات سفید، شہد خالص ہر ایک ۲۰۰ گرام ، اوّلاً جواہرات کو عرقِ گلاب میں حل کریں اور دیگر دواؤں کا باریک سفوف کر کے مربیٰ شربت اور نبات و شہد کے قوام میں ملائیں۔

مقدار خوراک
۵ تا ۷ گرام۔

یاقوتی معتدل
افعال و خواص اور محل استعمال
مقوی اعضائے رئیسہ، مفرّح قویٰ، نافع خفقان ، دافع وحشت و مالیخولیا۔

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری
مروارید ناسفۃ ۶ گرام، کہرباء شمعی ۳ گرام، گل گاؤ زباں ،۱۲گرام بادر نجبویہ، کشنیز خشک، ہر ایک ۱۲ گرام، یاقوت ۸ گرام ، مغز تخم کدو شیریں ، مغز تخم تربوز، ہر ایک ۲۴ گرام، صندل سفید، طباشیر، دانہ ہیل خرد، ہر ایک ۱۲ گرام، ابریشم خام، مقرَّض ۶؍ گرام،
بہمن سُر خ و سفید، ہر ایک ۱۲ گرام، تخم خرفہ ۲۴ گرام، لاجورد مغسول ۸ گرام،عنبر ۲ گرام، زعفران محلول ۶؍ گرام، مشک خالص ، ورق طِلائ، ہر ایک ۲ گرام، ورق نقرہ ۶ گرام، شربت فواکہ ۱۰۰ ملی لیٹر، شربت سیب ۲۰۰ ملی لیٹر، نبات سفید ۱۲۵ گرام، عرق گلاب، عرق بید مشک، عرق شاہترہ، ہر ایک ۱۰۰ ملی لیٹر۔پہلے جواہرات کو باریک سرمہ کی طرح کھرل کر لیں اور دوسری دواؤں کا سفوف کر کے عرق شربت اور نبات سفید کے قوام میں ملا لیں۔ بعد میں مشک، عنبر، زعفران اور ورق نقرہ علیحدہ سے کھرل کر کے اِضافہ کریں۔

مقدار خوراک
۳ تا ۷ گرام، ہمراہ مناسب عرقیات۔
٭٭٭