دستور المرکبات
 

قُرص سرطان
افعال و خواص اور محل استعمال
نافع سل و دِق، نافع نفث الدم، دافع حمیٰ محر ّ قہ۔

جزءِ خاص
سرطان محر ّ ق

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری
سرطان محر ّق ۳۰ گرام، شادنہ مغسول، طباشیر، کتیرا، رُبّ السوس ہر ایک ۱۵۔۱۵گرام،گلِ مختوم، گلِ ارمنی ، نشاستۂ گندُم، گُلِ سُرخ۔ ہر ایک ۲۰۔۲۰۔ گرام۔ تمام ادویہ کو باریک پیس کر آبِ برگِ بارتنگ سبزمیں گوندھ کر اقراص تیار کریں۔ علاوہ ازیں صمغ عربی، کتیرا، لعاب بہہ دانہ اور آبِ برگ خرفہ سبز میں بھی اقراص بنا سکتے ہیں۔

مقدار خوراک
۳ گولیاں عرق گاؤ زباں یا عرقِ بادیان بادیان کے ساتھ۔

قُرص سرطان دیگر

افعال و خواص اور محل استعمال
سِل و دِق، سُعال یابس اور حمیٰ محرّقہ میں مفید ہے۔ نافع نفث الدم۔

جزءِ خاص
سرطان محر ّق۔

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری
صندل سفید، صندل سُرخ۔ ہر ایک ۲ گرام، تخم کاہو ۲ گرام، صمغ عربی کتیرا،طباشیر، گلِ سُرخ، ہر ایک ۴ گرام،اصل السوس مقشّر، رُب السوس۔ ہر ایک ۵ گرام، نشاستۂ گندم، خرفہ سیاہ۔ ہر ایک ۷ گرام ، مغز ، تخم کدوئے شیریں ، مغز تخم خیارین، مغز تخم خرپزہ، تخم خشخاش سفید۔ ہر ایک ۹ گرام سرطان محر ّق ۱۲ گرام۔ جملہ ادویہ کو کوٹ چھان کر لعاب اسپغول میں قرص بنائیں۔

مقدار خوراک
۵ تا ۷ گرام۔

قُرص طباشیر
افعال و خواص اور محل استعمال
ذیابیطس میں مفید ہے۔

جزءِ خاص
طباشیر کبود

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری
تخم خرفہ،گلِ سُرخ،گلِ ارمنی، گلنار، طباشیر، تخم کاہو، ہم وزن ادویہ کو لے کر کوٹ چھان کر قُرص بنائیں۔

مقدار خوراک
۳ تا ۵ گرام۔

قُرص طباشیر قابض
افعال و خواص اور محل استعمال
نافع اسہال صفراوی، نافع قے، مقوی معدہ۔

جزءِ خاص
طباشیر

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری
طباشیر، انار دانہ، گل سُرخ، کشنیز خشک بریاں ، گرد سماق۔ ہر ایک ۲۰۔۲۰ گرام زیرہ سیاہ مدبّر ۱۰ گرام، مصطگی رومی ۶ گرام، پوست بیرون پستہ ۶ گرام ، تمام ادویہ کو کوٹ چھان کر عرقِ گلاب میں ملا کر قرص تیار کریں۔

مقدار خوراک
۲۔۲ قرص ، عرق ھیل یا عرق بادیان کے ہمراہ استعمال کرائیں۔