دستور المرکبات
 

جوارشِ کمونی

وجہ تسمیہ
زیرہ کی شمولیت کی وجہ سے یہ نام رکھا گیا ہے۔

افعال خواص اور محل استعمالات
مقوی معدہ، دافع ریاح و نفخ شکم/ و، مجفف رطوباتِ معدہ۔

جزء خاص
کمونی سیاہ

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری
زیرہ سیاہ مدبّر ۱۰۰ گرام، زنجبیل ۲۰ گرام، فلفل سیاہ ، برگ سدّاب، بورۂ ارمنی سب ۱۰۔۱۰ گرام۔ ادویہ کو بارک کوٹ پیس کر سہ چند شہدِ خالص کے قوام میں مرکب تیار کریں اور استعمال میں لائیں۔

مقدار خوراک
۵ تا ۱۰ گرام۔

جوارشِ کمونی کبیر

وجہ تسمیہ
جوارِش کمونی کے نسخے میں مزید ادویہ کے اِضافہ کی وجہ سے اِس نام سے موسوم کیا گیا۔ یہ نسخہ جوارِش کمونی کے مقابلے میں زیادہ مؤثر و مفید ہے۔

افعال خواص اور محل استعمالات
نافع برودتِ معدہ ، دافع فواق و نفخِ معدہ، دافع امتلاء معدہ، نافع شہوتِ کلبی، دافع قولنجِ ریحی و قیلۂ ریحی، دافعِ حمیٰ بلغمی و سوداوی، حمہ بلغمی و سوداوی۔

جزءِ خاص
زیرہ سیاہ مدبّر۔

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری
زیرۂ سیاہ مدبّر بریاں ۳۵۰ گرام، فلفل سیاہ ۳۵ گرام ، زنجبیل ۵۰ گرام، برگِ سدّاب، تج قلمی، دار چینی، قرفہ، حب بلساں ، مصطگی رومی، سنبل الطیب، ۷۔۷ گرام،بورۂ ارمنی ۱۷ گرام۔ جملہ ادویہ کو کوٹ چھان کر سہ چند شہدِ خالص کے قوام میں پہلے بورۂ ارمنی ڈال کر حل کریں ، پھر دیگر ادویہ ملائیں اور مرکب تیار کریں۔

مقدارِ خوراک
۵ تا ۱۰ گرام ہمراہ عرقِ زیرہ یا عرقِ صعتر۔

جوارِش مصطگی
وجہ تسمیہ
مصطگی اِس کا جزء خاص ہے ، اِسی لئے یہ مصطگی کے نام سے موسوم ہے۔

استعمالات
آلات ہضم کی برودت کو ختم کرتی ہے ، معدہ جگر اور امعاء کو تقویت دیتی ہے اور اسہال میں مفید ہے۔بطور خاص نظریات معدی کے افرازات کی تعدیل و تنظیم کرتی ہے۔ ہارمون کے فساد سے پیدا ہونے والے اَمراض میں مفید ہے۔

جزءِ خاص
مصطگی۔

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری
مصطگی رومی ۲۵ گرام پیس کر شکر سفید ایک کلو اور عرقِ گلاب ۷۵ ملی لیٹر کے قوام میں ملائیں اور جوارِش تیار کریں۔

مقدار خوراک
۵ سے ۱۰ گرام۔
نوٹ: قوام تیار کرنے سے پہلے برتن میں روغنِ بادام شیریں یا کنجد سفید لگا لیں اور مصطگی کے سفوف کو قوام ٹھنڈا ہونے پر شامل کریں۔