پھر میں ہدایت پاگیا

مصنف
ڈاکٹر سید محمد تیجانی سماوی

مترجم
حجۃ الاسلام مولانا روشن علی صاحب نجفی

ای بک کمپوزنگ : حافظی
الحسینین نیٹورک


مقدمہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الحمداللہ الذی ھدانا الی سوآء الطریق والصلواۃ والسلام علی محمد وآلہ الذین المبشرین للجنّۃ والمنذرین من النّار الحریق واللعن الدائم علی اعدائھم الذین للجحیم حقیق امابعد
رحمت حق بہانہ می جوید کے بمصداق توفیق الہی کسی کے باپ کی میراث نہیں ہے خدا کس پر اور کب اپنی توفیق شامل کردے کچھ کہا نہیں جاسکتا اور یہ بالکل صحیح ہے کہ" الذین جاھدوا فینا لنھدینھم سبلنا " خلوص وتحقیق کی شرط ہونے کے ساتھ غیر متعصب ہونا بھی ضروری ہے ورنہ آدمی منزل مقصود تک نہیں پہونچ سکتا ۔
بہت پرانی بات نہیں ہے ۔ اللہ کی دنیا میں ہر جگہ کچھ نہ کچھ حق پسند ہوتے ہیں آپ نے سنا ہوگا کچھ مدت پہلے علامہ شیخ محمد مرعی الحلبی شیعہ ہوچکے تھے ار پھر انھوں نے اپنے بھائی شیخ احمد اطاکی کو بھی شیعہ کیا وادی کشمیر میں جناب مولانا خادم حسین صاحب نے تشیع اختیار کیا اور بڑی لگن سے خدمت کی اور کررہے ہیں ۔ ماضی قریب میں جناب سعید الرحمان صاحب مستبصر ہو کراسی راہ میں شہید ہوچکے ہیں اسی طرح برصغیر ہند وپاک کے مشہور عالم
جناب سید شاہد زعیم فاطمی طاب ثراہ تھے اور ان کے علاوہ دیگر بہت سے افراد ہیں جنکا تذکرہ باعث طول ہوگا ۔
علامہ سید احمد التیجانی بھی انھیں خوش قسمت لوگوں میں ہیں جنھوں نے ذاتی تحقیق سے مذہب حق اختیار کیا ہے ، یوں تو مستبصر ہونے کے بعد سبھوں نے کتابیں لکھی ہیں اور ان کا اردو میں ترجمہ بھی ہوچکا ہے ۔مثلا "میں کیوں شیعہ ہوا ؟" تلاش منزل " "تذکرہ اہلبیت "وغیرہ مگر علامہ تیجانی کی کتاب حسن بیان ،لطافت استدلال عم تعصب ،تحقیق وتفتیش کا بہترین مجموعہ ہے اس کا فارسی میں " آنگاہ کہ ہدایت شدم" کے نام سے ترجمہ ہوچکا ہے ۔
محترم جناب انصاریان صاحب نے مجھ سے فرمایا کہ "ثم اھتدیت "کا اردو ترجمہ ہوجاتا تو بہتر تھا ۔میرے مشاغل اجازت تو نہیں دیے رہے تھے ۔لیکن اپنی بخشش کا ذریعہ سمجھ کر نہ جانے کس طرح میں نے وقت نکال کر اس کو مکمل کیا ۔
آپ کتاب پڑھیں گے تو میری بات کی صداقت کا احساس کریں گے ۔آخر میں اپنے محترم قارئین سے خواہش ہے کہ غلطیوں کی نشاندھی ضرور کردیں تاکہ دوسرے ایڈیشن کو اس سے بہتر طریقہ سے پیش کیاجاسکے ۔
روشن علی ۔ قم المقدسہ

انتساب
اس ناچیز خدمت کو
ثامن الائمہ حضرت امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام
کے
نام معنون کرتا ہوں
مترجم